جانوروں کے باڑے میں آگ لگنے سے پندرہ بکرے، چھ گدھے ہلاک

10 Nov, 2023 | 06:23 AM

This browser does not support the video element.

سٹی42: لاہور میں فیروز پور روڈ پر شمع  گندا نالا کے قریب بکریوں اور گدھوںکے باڑے میں آگ لگنے سے پندرہ بکرے جھلس کر ہلاک ہو گئے جبکہ 6 گدھے بھی آگ سے جھلس کر مر گئے۔  ریسکیو ون ون ٹو ٹو نےآگ لگنے کے کئی گھنٹے بعد آگ پر قابو پا لیا ۔
 صبح چار بجے کے قریب کچی آبادی چودھری کالونی شمع میں پل کے نیچے موجود جانوروں کے شیڈ میں اچانک آگ لگ گئی۔ آگ کی ابتدا جانوروں کے خشک چارے سے ہوئی، آگ سے جھلسنے اور دھویں سے دم گھٹنے کے باعث 15 بکرے اور 6 گدھے ہلاک ہو گئے۔ آگ لگنے کے فوراً بعد ہی ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوشش شروع کر دی تھی۔ آگ پر کچھ گھنٹوں میں قابو پا لیا گیا مگر دھواں کافی دیر تک پھیلتا رہا۔ اس موقع پر جانوروں کے شیڈ کے مالک نے بتایا کہ ان کا 20 لاکھ س روپےے زائد کا نقصان ہو گیا ہے۔شیڈ کے مالک نے بتایا کہ منشیات فروش ساری ساری رات یہاں بیٹھے رہتے ہیں اور آگ جلاتے ہیں۔ ان کو باہر نکالنے کی کوشش کریں تو ہمیں خنجر مار کر زخمی کرتنے کی کوشش کرتے ہیں۔ انتظامیہ کو چاہیے کہ جلد از جلد اس حوالے سے اقدامات اٹھائے اس سے قبل کے کوئی بڑا حادثہ پیش آئے۔

مزیدخبریں