سٹی42: تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی فرنٹ پرسن فرح گوگی کی کرپشن کی مزید تفصیلات میڈیا میں وائرل ہونے کے بعد تحریک انصاف نے فرح گوگی کو غیر متعلقہ فرد قرار دے دیا۔
جمعرات کے روز فرح گوگی کی جائیداد کی تفصیلات سامنے آنے اور اس کے متعلق مواد سوشل پلیٹ فارمز پر وائرل ہونے کے بعد تحریک انصاف اس سے دوری ظاہر کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نےایک بیان مین کہا کہ افسانے تراشنےکے بجائے کسی کا کوئی جرم ہے تو عدالت میں ثابت کیا جائے، جو کام 200 کے قریب جھوٹے مقدمات نہ کرسکے وہ کرپشن کی فرضی کہانیوں سے بھی نہ ہوگا۔
پی ٹی آئی کے ترجمان نے دوسری سیاسی جماعتوں کو ٹیسٹ ٹیوب سیاسی جماعتین قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان جماعتوں سے وابستہ کردار قوم کی آنکھوں میں دھول جھونکنے نکلے ہیں، آئین، قانون اور جمہوریت کو موت کے گھاٹ اتارنے والوں کی اینٹی کرپشن مہم بیہودہ لطیفے سے کم نہیں۔شکست خوردہ عناصر سازشوں کے بجائے قانون کا احترام کریں اور انتخاب پر ڈاکا ڈالنےکا مجرمانہ ایجنڈا ترک کریں۔
جمعرات کے روز فرح شہزادی عرف گوگی کے متعلق سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق فرح گوگی کے ظاہری اور غیرظاہری اثاثوں میں2017 سے 2020 تک 4520 ملین روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
فرح گوگی کے صرف تین سالوں میں ظاہری اثاثوں میں 420 فیصد اور غیرظاہری اثاثوں میں 15300 فیصد اضافہ ہوا، یہ اثاثے فرح گوگی کی ذاتی ملکیت ہیں جب کہ احسن جمیل گجر اور باقی رشتے داروں اور حصے داروں کے اثاثے اس کے علاوہ ہیں، ایس ای سی پی کے ریکارڈ کے مطابق فرح گوگی کئی کمپنیوں میں حصے دار ہیں۔ سوشل میڈیا میں یہ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ فرح گوگی کے پاس اتنے زیادہ پیسے آخڑ کہا سے آئے۔ واضح رہے جب سابق وزیراعظم عمران خان کی حکومت کے دوران فرح گوگی کو ان کی فرنٹ پرسن قرار دے کر اس کی کرپشن کے حقائق سامنے لائے گئےتو عمران خان نے خود فرح گوگی کی صفائی پیش کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ وہ رئیل اسٹیٹ کا بزنس کرتی ہے اس لئے اس کی دولت میں تھوڑے عرصہ میں زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ بعد ازاں فرح گوگی کے رئیل اسٹیٹ کے کاروبار کے ریکارڈز کنگھالنے سے پتہ چلا کہ اس کے پاس موجود دولت کے بیشتر حصہ کا رئیل اسٹیٹ بزنس سے کوئی تعلق نہیں۔دراصل فرح گوگی کے انہین اثاثتوں کے متعلق بتایا جاتا ہے کہ یہ اس نےتحریک انصاف کی پنجاب حکومت کے دوران بدعنوانیوں سے پیسہ اکٹھا کر کے بنائے ہیں۔