فرزانہ صدیق: اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلا دھار بارش سے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی چھٹ ٹپکنے لگی۔
بارش نے ائیر پورٹ کی تعمیر کرنے والے ٹھیکیداروں کی کارکردگی کا پول کھول دیا۔
ائیرپورٹ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ناقص میٹریل کے استعمال اور عدم توجہی کے باعث نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی چھت سے پانی ٹپکنے لگا ۔
ائیر پورٹ انتظامیہ اور عملہ رات کے پچھلے پہر ائیر پورٹ کی چھتوں سے ٹپکنے والے پانی کو ڈسٹ بنز میں پانی جمع کرنے میں مصروف ہے۔
ائیر پورٹ پر موجود مسافر اور ان کے ساتھ آنے والے یا مسافروں کو لینے کے لئے آنے والے شہری چھت ٹپکنے سے پریشانی کا شکار ہیں۔