ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 لانگ مارچ میں  ہلاک ہونے والے 4 افراد کے خاندانوں کو فی کس 50 لاکھ روپے دیں گے،وزیراعظم

وزیراعظم،شہباز شریف،لانگ مارچ،جاں بحق افراد،50 لاکھ،فی خاندان،سٹی42
کیپشن: Shahbaz Sharif ,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے لانگ مارچ میں ہلاک ہونے والے 4 افراد کے خاندانوں کو فی کس 50 لاکھ روپے دینے کا اعلان کردیاہے۔

وزیر آباد فائرنگ واقعے میں جاں بحق ہونے والے معظم گوندل کے بچوں کو 50 لاکھ روپے دیے جائیں گے جبکہ لاہور کی خاتون صحافی صدف نعیم کی فیملی کو بھی 50 لاکھ روپے کا چیک دیا جائے گا۔

سمیر نواز اور حسن بلوچ کے خاندانوں کو بھی وزیراعظم کی طرف سے چیک دیے جائیں گے ۔ وزیراعظم ہاؤس نے ضروری قانونی کاروائی کرتے ہوئے چیک فوری طور پر خاندانوں کو دینے کی ہدایت کر دی ہے۔