ویب ڈیسک : نکاح نامہ فارم میں ختم نبوت کا حلف نامہ لازمی شامل کرنے پر اراکین اسمبلی نے توجہ دلاؤ نوٹس قومی اسمبلی میں پیش کردیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں اراکین اسمبلی نے نکاح نامے میں ختم نبوت کا حلف نامہ لازمی شامل کرنے پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش کردیا اور نوٹس کی فوری منظوری کا مطالبہ کیا ہے۔توجہ دلاؤ نوٹس نورعالم خان، صلاح الدین ایوبی، شگفتہ جمانی، عالیہ کامران اور جمال الدین کی طرف سے پیش کیا گیا۔
اس حوالے سے اسپیکر راجہ پرویز اشرف حکومت سے نکاح فارم میں ختم نبوت کا حلف نامہ لازمی شامل کرنے کی حمائت کررہےہیں کے اس پر قانون سازی کی جائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ توجہ دلاؤ نوٹس قانون سازی کے بل کی تیاری کے لئے متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا گیا۔