(ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں استحکام کے باوجودپاکستان میں سستا ہوگیا۔
صرافہ ڈیلرز کے مطابق ملک بھر میں ایک تولہ سونا 350 روپے سستا ہوگیا ،ایک تولہ سونا 1 لاکھ 53 ہزار 150 روپے کا ہوگیا ،دس گرام سونا 301 روپے کمی سے 1 لاکھ 31 ہزار 301 روپے کا ہوگیا ۔
ایک تولہ چاندی کی قیمت 1660 روپے پر ہی برقرار رہی ،دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 1708 ڈالر فی اونس پر برقرار رہا۔