ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انسانی خون کا نیا بلڈ گروپ دریافت

انسانی خون کا نیا بلڈ گروپ دریافت
کیپشن: Scientists, Blood Group
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سائنسدانوں نے خون کا ایک اور نیا گروپ دریافت کرلیا ہے۔

آپ کے خون کا گروپ کیا ہے؟ بیشتر افراد کا جواب اے، بی یا او ہوگا،مگر کیا آپ نے کبھی Er بلڈ گروپ کے بارے میں سنا ہے؟ اگر نہیں تو جان لیں کہ سائنسدانوں نے خون کا ایک اور نیا گروپ دریافت کرلیا ہے۔ خون کے اس نئے گروپ کو Er یا erantigens کا نام دیا گیا ہے اور جینیاتی طور پر اس کی 5 اقسام ہیں۔یہ دریافت خون کے اس گروپ کے حامل افراد کے علاج میں اہم ثابت ہوسکے گی۔ 

بلڈ گروپس کو جو چیز ایک دوسرے سے الگ کرتی ہے وہ antigens ہے یعنی ایسے پروٹین یا کاربوہائیڈریٹ جو خون میں شامل ہوکر اینٹی باڈیز بنانے کا عمل تیز کرتے ہیں۔

برطانوی محققین نے خون کے اس نئے گروپ کو دریافت کیا جس کے لیے انہوں نے جدید ترین ڈی این اے سیکونسنگ اور جین ایڈیٹنگ ٹیکنالوجی کو استعمال کیا۔انہوں نے خون کے اس گروپ میں Piezo1 پروٹین کو دریافت کیا۔

اس تحقیق کے نتائج جرنل بلڈ میں شائع ہوئے اور محققین کے مطابق اس دریافت سے نئے بلڈ گروپس کی شناخت کے لیے نئے ٹیسٹ تیار کرنے میں مدد مل سکے گی۔