(ویب ڈیسک)سیمی فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں 10 وکٹوں سے شکست کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے بتایا کہ بہت زیادہ دباؤ والا میچ تھا، ہینڈل کرنےکی صلاحیت تھی لیکن نہ کرسکے، جیت کا کریڈٹ انگلینڈ کے اوپنرز کو جا تاہے۔
میچ کے بعد میزبان سےگفتگو کرتے ہوئے روہت شرما کا کہنا تھا کہ ہمارے بولرز نے صحیح جگہ پر بولنگ نہیں کی۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کےکپتان روہت شرما نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے کا سارا ملبہ بولرز پر ڈالتے ہوئے کہا کہ آج کی شکست سے بہت زیادہ مایوسی ہوئی، پلان پر عمل کرنا اصل بات تھی جو ہم نہ کرسکے،بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ بھارتی بالرز نے باؤلنگ کا آغاز اچھا نہیں کیا، میرا اب بھی خیال ہے کہ بیٹرز نے اچھی بیٹنگ کی تاہم بولنگ میں ہم ناکام رہے، یہ ایسی وکٹ نہیں تھی کہ اس پر اتنا اسکور 16 اوورز میں پورا کیا جاسکے۔
واضح رہےکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے بھارت کو 10 وکٹوں سے بدترین شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔