ویب ڈیسک: پاکستانی فاسٹ بولر حارث کی لائف پارٹنر کے حوالے سے کی گئی گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
ماضی میںدیے گئے انٹرویو میں حارث کا کہنا تھا کہ میں کسی ایسی لڑکی سے شادی کرنا چاہوں گا جو سادہ ہو اور میری کرکٹ سے زیادہ دلچسپی نہ رکھے بلکہ ان کی دلچسپی مجھ میں ہو۔لو یا ارینج میرج سے متعلق کیے گئے سوال پر پر حارث کا کہنا تھا کہ میں پسند کو ارینج میں تبدیل کروں گا۔
یاد رہے کہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کی اداکارہ مایا علی کے حوالے سے دلچسپی سوشل میڈیا صارفین خوب جانتے ہیں۔اپنے ایک انٹرویو میں قومی کرکٹر نے اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ انہیں مایا علی بے حد پسند ہیں اور وہ ان کے ساتھ ڈنر پر بھی جانا چاہتے ہیں البتہ اس حوالے سے اداکارہ کی جانب سے کسی قسم کا کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔
View this post on Instagram