مضر صحت ایئر کوالٹی کے اعتبار سےپاکستان کا دوسر نمبر

10 Nov, 2022 | 03:41 PM

ویب ڈیسک : مضر صحت ایئر کوالٹی کے اعتبار سے دنیا میں پاکستان دوسرے نمبر پر پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق 194 ایئر کوالٹی انڈیکس کیساتھ کراچی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔لاہور 168 ایئر کوالٹی انڈیکس کیساتھ آلودہ ترین شہروں میں چھٹے نمبر پر آگیا ہے، یہاں کی فضائی معیار کو بھی مضر صحت قرار دیا گیا۔

ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق 154 سے 200 درجے تک آلودگی مضر صحت ہے، جبکہ 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت قرار دیا گیا ہے اس کے علاوہ 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے

مزیدخبریں