ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوئی ناردرن گیس کمپنی کا نیا کارنامہ

SNGPL
کیپشن: SNGPL
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا)  شہریوں کو گیس فراہم کرنیوالی سوئی ناردرن گیس کمپنی خود ہی عام مارکیٹ ریٹ سے زائد قیمت پرایل پی جی فروخت کرنےلگی، ایل پی جی سلنڈر فروخت کرنیکا منصوبہ کمائی کا ذریعہ بنا لیا گیا، سوئی ناردرن گیس کمپنی نے ایل پی جی مہنگےداموں فروخت کرنے کیساتھ ساتھ صارفین سے15سوروپےفٹنگ چارجز کے نام پربھی وصول کرنا شروع کردیئے، گھریلو سلنڈر کی قیمت ہوشربا حد تک 15سو27 روپےبڑھ گئی۔ 

سوئی ناردرن گیس کمپنی نے مفت ڈلیوری کی آڑ میں پندرہ سو روپے فٹنگ چارجز کے نام پر وصول کرنا شروع کردیےہیں جبکہ کمپنی عام مارکیٹ ریٹ سے زائد قیمت پر ایل پی جی فروخت کرنے لگی ہے، مارکیٹ میں گھریلو سلنڈر کی قیمت دو ہزار تین سو تراسی روپے مقرر کی گئی،جبکہ سوئی ناردرن گیس کمپنی گھریلو سلنڈر دو ہزار چار سو دس روپے میں صارفین کوفروخت کررہی ہے، کمپنی نے27روپےاضافی قیمت کیساتھ ساتھ ایک ہزار پانچ سو روپے فٹنگ چارجز کا ملبہ بھی صارفین پر ڈال دیا ہے۔

اس طرح کمپنی مجموعی طور پر گھریلو سلنڈر ایک ہزار 527 روپے مہنگا فروخت کرنے لگی ہے، مارکیٹ اور سوئی ناردرن گیس کمپنی کے سلنڈر کا وزن گیارہ اعشاریہ آٹھ کلو گرام مقرر کیا گیا ہے، دوسری جانب سوئی ناردرن حکام کے مطابق اوگرا کے ریٹ پر ایل پی جی دی جا رہی ہے۔