ویب ڈیسک:ٹماٹر کے بعد اب پیاز نے بھی ڈبل سینچری کرلی جس سے مہنگائی کے مارے عوام مزید پریشانی کا شکار ہوگئے۔
گلی محلوں میں قائم مارکیٹوں میں ٹماٹر 200 روپے کلو سے زائد میں فروخت کیا جارہا تھا جس کے بعد اب سبزی فروشوں نے پیاز کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا ہے۔کراچی میں شہری مارکیٹ سے پیاز 200 روپے فی کلو خریدنے پر مجبور ہوگئے ہیں جب کہ منڈی میں ایک من پیاز کی قیمت 6 ہزار روپے ہے اور 150 روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے مگر عام مارکیٹ میں اس کی قیمت 200 روپے کلو ہے۔
مارکیٹ میں اس وقت ٹماٹر 240 روپے کلو میں فروخت کیا جارہا ہے جب کہ دیگر سبزیوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔