حقیقی آزادی مارچ 7روزہ وقفے کے بعد آج منزل کی جانب بڑھے گا

10 Nov, 2022 | 08:32 AM

ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف کا حقیقی آزادی مارچ 7روزہ وقفےکے بعد آج پھر اپنی منزل کی جانب بڑھے گا۔ 

28 اکتوبر کو لاہور کے لبرٹی چوک سے اسلام آباد کی جانب بڑھنے والے حقیقی آزاد مارچ کا قافلہ وزیر آباد پہنچ کر رک گیا تھا جہاں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا ، یہ حملہ  3 نومبر کو کیا گیا تھا۔

اس حملے میں عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے متعدد رہنما اور کارکن زخمی ہوئے تھے جبکہ ایک کارکن معظم شہید بھی ہو گیا تھا جس کے بعد فوری طور پر حقیق آزادی مارچ کےشرکاءکو گھروں کو جانے کی اجازت دے دی گئی تھی مگر آج سے  قافلہ اسی جگہ سے آگے بڑھے گا جہاں عمران خان پر فائرنگ ہوئی تھی ۔ 

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کہہ چکے ہیں کہ اب راولپنڈی پہنچنے کی تاریخ میں توسیع نہیں ہو گی ، عمران خان  تیسرے ہفتے لاکھوں لوگوں کے ہمراہ راولپنڈی میں ہوں گے ۔ 

مزیدخبریں