عمران خان کا قتل کی سازش میں ملوث مزید نام بتانے کا عندیہ

10 Nov, 2022 | 08:27 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے قتل کی سازش میں ملوث مزید نام بتانے کا عندیہ دے دیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان  نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر  اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ حملے کی سازش پر عمل درآمد کرنے والوں کے نام جلد سامنے لاؤں گا جبکہ قتل کی سازش دو ماہ پہلے معلوم ہوگئی تھی۔

عمران خان نے کہا کہ 24 ستمبر کو رحیم یار خان اور 7 اکتوبر کو میاں والی کے جلسوں میں سازش کا بتادیا تھا، وزیرآباد میں کی جانے والی قتل کی کوشش اسکرپٹ کے عین مطابق تھی۔

مزیدخبریں