(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے قتل کی سازش میں ملوث مزید نام بتانے کا عندیہ دے دیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ حملے کی سازش پر عمل درآمد کرنے والوں کے نام جلد سامنے لاؤں گا جبکہ قتل کی سازش دو ماہ پہلے معلوم ہوگئی تھی۔
مجھے اپنے خلاف قتل کے منصوبے کا تقریباً 2 ماہ پہلے علم ہوچکا تھا اور میں نے 24 ستمبر کو رحیم یار خان اور 7 اکتوبر کو میانوالی کے عوامی اجتماعات میں اس کا پردہ بھی چاک کیا۔ وزیرآباد میں کی جانے والی قتل کی کوشش سکرپٹ کے عین مطابق تھی۔ pic.twitter.com/DKy1J5KvIE
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 9, 2022
عمران خان نے کہا کہ 24 ستمبر کو رحیم یار خان اور 7 اکتوبر کو میاں والی کے جلسوں میں سازش کا بتادیا تھا، وزیرآباد میں کی جانے والی قتل کی کوشش اسکرپٹ کے عین مطابق تھی۔