حکومت نےکم آمدنی والے افراد کوبڑی خوشخبری سنادی

10 Nov, 2022 | 08:17 AM

ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف کم آمدنی والے افراد کیلئے جلد ہی ایک ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے، جس کے تحت بنیادی ضرورت کی اشیاء سستے داموں فراہم کی جائیں گی۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث غریب عوام کی مشکلات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے۔ان مشکلات کے ازالے کیلئے حکومت پاکستان نے مہنگائی میں پسے ہوئے عوام کو سہارا دینے کیلئے ریلیف پیکج تیار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف عنقریب کم آمدنی والے افراد کیلئے خصوصی ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے جس کے تحت انہیں یوٹیلٹی اسٹورز سے سستے داموں اشیائے خوردو نوش میسر ہوں گی۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز کے ذریعے کم آمدن والے خاندان کو ٹارگٹڈ سبسڈی فراہم کی جائیگی، 50ہزار سے کم آمدن والے گھرانوں کیلئے خصوصی پیکج تیار کیا گیا ہے۔

کم آمدن والے گھرانوں کیلئے وزارت خزانہ اور وزارت صنعت وپیداوار نے ایک پیکج تیار کیا ہے، اس سلسلے میں ٹارگٹڈ سبسڈی فراہم کرنے کیلئے وزیر خزانہ کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس میں یوٹیلٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت5 بنیادیاشیاء کے نرخوں کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ نے کہا کہ حکومت غریب افراد کو زیادہ سے زیادہ ریلیف راہم کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے، موجودہ حکومت مہنگائی کے باعث غریب افراد کےمسائل سے پوری طرح آگاہ ہے۔

مزیدخبریں