(ویب ڈیسک)بھارت کے شہر ہریانہ کی خاتون پہلوان نے بھائی سمیت حملے میں مارے جانے کی تردید کی ہے۔ نیشا دھییا نے انسٹا گرام پر جاری کردہ وضاحتی ویڈیو میں کہا ہے کہ وہ اپنے بھائی کے ہمراہ خیریت سے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق نیشا نامی خاتون ریسلر کے حوالے سے افواہ پھیل چکی تھی کہ وہ سونی پت کے علاقے حلال پور میں واقعہ سوشیل کمار اکیڈمی میں ٹریننگ کے دوران نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے بھائی اور والدہ سمیت ہلاک ہوچکی ہیں تاہم نیشا نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے وضاحتی ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے ایسی کوئی بات نہیں وہ ان کی والدہ اور بھائی سب خیریت سے ہیں۔ نامعلوم افراد نے مذموم مقاصد کے تحت یہ افواہ پھیلائی ہے اور یہ کہ وہ سینئرز نیشنل ریسلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے گونڈہ جارہی ہیں۔ان افواہوں کا کیا مقصد ہے میں نہیں جانتی؟
#WATCH | "I am in Gonda to play senior nationals. I am alright. It's a fake news (reports of her death). I am fine," says wrestler Nisha Dahiya in a video issued by Wrestling Federation of India.
— ANI (@ANI) November 10, 2021
(Source: Wrestling Federation of India) pic.twitter.com/fF3d9hFqxG