میو ہسپتال سے ڈاکٹر کو اغوا کرلیا گیا

10 Nov, 2021 | 08:00 PM

M .SAJID .KHAN

سٹی42:میو ہسپتال سے ڈاکٹر کو اغوا کر لیا گیا،تھانہ ریس کورس پولیس نےمقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ۔

تفصیلات کےمطابق میو ہسپتال سے ڈاکٹر کو اغوا کر لیا گیا،تھانہ ریس کورس پولیس نے اغوا کی دفعات کے تحت نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق 32سالہ ڈاکٹر ثاقب محمود میو ہسپتال ڈیوٹی پر گیا لیکن واپس گھر نہیں آیا۔ پولیس تاحال ڈاکٹر کو تلاش نہیں کر سکی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات عمل میں لائی جا رہی ہیں

مزیدخبریں