ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملالہ سے نکاح کے بعد عصر ملک کا بیان سامنے آگیا

Malala / Asser Khan
کیپشن: Malala / Asser Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ملالہ اور عصر ملک بھی قومی کرکٹ ٹیم کے نقشِ قدم پر چل نکلے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے گزشتہ روز نکاح کر لیا، جس کی اطلاع انہوں نے ٹوئٹر کے ذریعے دی، جس کے بعد ان کو مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہوگیا، اب ان کے خاوند عصر ملک نے بھی ٹوئٹر  پر ملالہ کیلئے پیار بھرا پیغام لکھا اور ملالہ کے ساتھ کیک کاٹتے ہوئے تصویر شئیر کی۔

عصر ملک نے لکھا" ملالہ کی صورت میں مجھےسب سے زیادہ معاون دوست، ایک خوبصورت اور مہربان پارٹنر ملا، اپنی باقی زندگی ملالہ کے ساتھ گزارنے کے لیے بہت پرجوش ہوں۔ ہمارے نکاح پر نیک خواہشات کے لیے آپ سب کا شکریہ۔ اپنی کرکٹ ٹیم کی روایت پر عمل کرتے ہوئے ہم نے بھی کیک کاٹا۔"

ملالہ اور عصر ملک کی ملاقات دو سال پہلے ہوئی تھی جو دوستی میں بدل گئی۔  عصر ملک لمز کے گریجویٹ ہیں اور ان کا شمار پی سی بی کے قابل افسران میں ہوتا ہے جبکہ وہ  پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز میں بھی جنرل منیجر آپریشنز رہ چکے ہیں، عصر ملک نے 2 سال قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کو جوائن کیا تھا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer