نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

10 Nov, 2021 | 10:35 PM

Malik Sultan Awan

ابوظہبی: پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی،  167 رنز کا ہدف 19 اوورز میں حاصل کرلیا۔

شیخ زائد سٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلے گئے ٹی ٹوئںٹی ورلٖڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں نیوزی لینڈ نے فیورٹ انگلینڈ کو مات دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ ڈریرل مچل اور جمی نیشم کی دھواں دھار بیٹنگ کے بدولت نیوزلینڈ نے 167 رنز کا ہدف عبور کیا، مچل 72 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے جبکہ نیشم نے 11 گیندوں پر 26 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔ ڈیون کانوے بھی 46 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ 

قبل ازین کیوی کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی، انگلینڈ کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ۔انجرڈ جیسن رائے کی جگہ سیم بلنگز کو پلائنگ الیون میں شامل کیا گیا، نیوزی لینڈ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔انگلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے۔ معین علی51 اور ڈیوڈ ملان 41 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ساؤتھی، ایڈم ملن اور سوڈھی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

کل دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کا سامنا آسٹریلیا سے ہوگا۔

مزیدخبریں