(ویب ڈیسک ) بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے کترینہ کیف کی شادی کے لیے فلم ’ٹائیگر تھری‘ کی شوٹنگ روک دی ہے۔
بھارتی میڈیا میں کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل سے متعلق خبریں گردش کر رہی ہیں کہ دیوالی کے موقع پر دونوں نے نامور ہدایت کار کبیر خان کے گھر پر منگنی کرلی ہے اور عنقریب شادی بھی کرنے والے ہیں۔
ذرائع کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشل دسمبر میں راجھستان میں شادی کریں گے اس سلسلے میں بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے فلم ’ٹائیگر تھری‘ کی شوٹنگ بھی ملتوی کردی جو کترینہ کیف کی شادی کے بعد جنوری میں دوبارہ سے شروع کی جائے گی۔
واضح رہے کہ کترینہ اور وکی کوشل کی شادی کے سلسلےمیں ایک اہم رسم ادا کردی گئی ہے ،یہ ہندو مذہب کی ایک ایسی رسم ہے جسے ''روکا،، کہا جاتا ہے اور یہ شادی کی تقریبات کے آغاز سے قبل کی جاتی ہے جس میں لڑکا اور لڑکی سمیت ان کے گھر والے اور رشتے دار شرکت کرتے ہیں۔