ویب ڈیسک : بٹ کوائن کی قیمت 68 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی ۔ سال کے آغاز سے اب تک بٹ کوائن کی قیمت یں 110 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
دوسری طرف امریکا کے بعد برطانیہ کے بنک آف انگلینڈ نے بھی اپنی کرپٹوکرنسی متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے ۔ بٹ کوائن کی قیمت میں حالیہ اضافہ ایپل کے سربراہ ٹم کک کی جانب سے حال ہی میں کی جانے والی ٹویٹ میں ہوا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ کرپٹو کرنسی اچھا اثاثہ ہے اور وہ اس میں دلچسپی لیتے رہے ہیں۔ جبکہ بنک آف امریکا نے بٹ کوائن کو سال 2021 کا بہترین ترقی کرنیوالا اثاثہ قرار دیا تھا۔
دوسری طرف کورونا وبا کے بعد کی غیریقینی صورت حال اور افراط زر نے بھی عام سرمایہ کار کو نسبتا محفوظ سرمایہ کاری کے لئے بٹ کوائن میں سرمایہ کاری کی طرف راغب کیا ہے۔ بنک آف انگلینڈ نے گذشتہ ہفتے خبردارکیا تھا کہ افراط زر آئندہ سال کے آغاز تک پانچ فیصد تک رہے گی۔ بنک آف انگلینڈ کی طرف سے متعارف کرائے جانیوالی کرپٹو کرنسی '' سی بی ڈی سی''( سنٹرل بنک ڈیجیٹل کرنسی) کو '' برٹ کوائن'' کے نام سے پکارا جائے گا جو ممکنہ طور پر 2025 تک لانچ ہوگی۔