بیٹی انڈین ڈرامے میں ایسا کیا دیکھ رہی تھی کہ شاہد آفریدی آگ بگولہ ہو گئے  

10 Nov, 2021 | 05:08 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ماضی میں گھر میں اپنا ٹی وی توڑنے کا انتہائی حیران کن اور دلچسپ واقعہ پہلی مرتبہ سنا دیاہے ۔

 تفصیلات کے مطابق  بوم بوم  آفریدی اپنے گھر میں نظم وضبط کے حوالے سے کافی سخت ہیں اور اپنے اصولوں کو لے کر کافی سخت طبیعت کے مالک ہیں۔

  ٹویٹر پر ایک ویڈیو کافی وائرل ہو رہی ہیں جس میں ندا یاسر کے شو میں شاہد آفریدی سےان کے غصے کے متعلق سوال پوچھا گیا تو بوم بوم آفریدی نے بتایا کہ میں اپنی اہلیہ کو ہمیشہ ایک بات کہتا ہوں کہ بچیوں کے سامنے انڈین ڈرامے مت دیکھا کرو ان کی اہلیہ اس بات کا کافی خیال بھی رکھتی ہے لیکن ایک دن میں جب گھر اچانک آ یا تو میری چھوٹی بیٹی انڈین ڈرامہ دیکھ رہی تھی جس میں اس وقت آرتی کے مناظر چل رہے تھے۔

 شاہد آفریدی نے کہا کہ مجھے وہ منظر دیکھ کر اتنا غصہ آیا کی میں نے کہنی مار کر ایل سی ڈی ہی توڑ دی اور اہلیہ سے کہا کہ آئندہ اس طرح کے ڈرامے گھر میں دیکھے نہیں جائینگے۔

مزیدخبریں