شاہنواز دھانی کے سوشل میڈیا پر چرچے، صارفین کے دل جیت لئے

10 Nov, 2021 | 04:49 PM

M .SAJID .KHAN

(محمد ساجد) ٹی 20 ورلد کپ میں قومی کرکٹ ٹیم نے اپنے گروپ میں تمام ٹیموں کو شکست سے دوچار کرتے سیمی فائنل کے لئے اپنی پوزیشن مزید مستحکم کرلی ہے، کل شاہین کینگروز سے ٹکرائیں گے ، اس میگا ایونٹ میں قومی ٹیم کے سکواڈ میں شاہنواز دھانی بھی شامل ہیں جہنوں نے بغیر کوئی میچ کھیلے کرکٹ شائقین کے دل جیت لئے۔

متحدہ عرب امارات ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کے سنسنی خیز مراحلہ کا آج پہلا سیمی فائنل انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلا جائے گا جبکہ شاہین کل گینگروز سے پنچہ آزمائی کرے گے، اس بڑے ایونٹ میں قومی ٹیم کا حصہ بننے والے نوجوان فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی نے اگرچہ کوئی بھی میچ نہیں کھیلا مگر سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر نظر ڈالیں تو آپ کو معلوم ہوگا کہ شاید دھانی کے چرچے ان کے دیگر ٹیموں کے کھلاڑیوں سے میل ملاپ اور ان کے اچھے اخلاق کی وجہ سے ہیں۔ورلڈکپ میں ان کی کرکٹ کے بڑے کھلاڑیوں کے ساتھ تصاویر وائرل ہیں۔ شروعات میں ان کی پہلی تصویر سابق انڈین کپتان ایم ایس دھونی کے ساتھ آئی۔
دھانی نے ٹوئٹر پر تصویر کے ساتھ لکھا تھا کہ سابق کپتان ان کے ’ڈریم پلیئر‘ ہیں جن کو بھلایا نہیں جاسکتا۔

پھر افغانستان کے خلاف پاکستان کی جیت کے بعد انہوں نے ایک ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے پوسٹ کی جس میں وہ راشد خان سے گلے ملتے ہوئے نظر آئے۔

ٹوئٹر صارفین نے انہیں پاکستان کرکٹ ٹیم کا ’وزیر خارجہ‘ بھی نامزد کر دیا ہے۔ایک صارف نے لکھا کہ ’پاکستانی کرکٹ ٹیم کے وزیرخارجہ شاہنواز دھانی سکاٹ لینڈ اور پاکستانی کرکٹرز سے بات چیت کر رہے ہیں۔‘
 
 

مزیدخبریں