اہم خبر؛سی ای او ایجوکیشن کانفرنس طلب کرلی گئی

10 Nov, 2021 | 02:50 PM

M .SAJID .KHAN

(جنید ریاض)سی ای او ایجوکیشن کانفرنس 16 نومبر کو لاہور میں طلب کرلی گئی۔کانفرنس کی صدارت صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کریں گے۔

تفصیلات کےمطابق کانفرنس میں یکساں قومی نصاب، پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن کے معاملات کو زیربحث لایا جائے گا۔ انصاف سکولوں کے لئےاساتذہ کی تربیت، باونڈری وال، کھیلوں کے اہتمام کے حوالے سے بھی جائزہ لیا جائے گا.

علاوہ ازیں کورونا وائرس اور ڈینگی کی روک تھام کے لئےاقدامات، سکولوں کی اپ گریڈیشن اور سی ایم شکایات سیل سے موصول ہونیوالی شکایات کے حل کو بھی دیکھا جائے گا۔ کانفرنس کا انعقاد قائداعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ وحدت روڈ میں کیا جائے گا۔

مزیدخبریں