عالمی تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ کل بعد از عصر شروع ہوگا

10 Nov, 2021 | 01:15 PM

Sughra Afzal

(شاہد ندیم سپرا) رائیونڈ میں عالمی تبلیغی اجتماع  کے دوسرا مرحلے کا آغاز جمعرات کے روز بعد از عصر ہوگا، پنجاب کے مختلف اضلاع سے کارکنان شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق عالمی تبلیغی اجتماع کے دوسرے مرحلے میں پنجاب کے مختلف اضلاع سے افراد شریک ہوں گے، تاہم تبلیغی اجتماع میں لاہور کے باسیوں کو آنے کی اجازت نہیں دی گئی، لاہور کیلئے تبلیغی اجتماع چند ماہ بعد منعقد کیا جائے گا، تبلیغی اجتماع میں بھارت، بنگلہ دیش اور عرب ممالک کے علماء کرام خطاب کریں گے، دوسرے مرحلے کی اختتامی دعا اتوار کو کروائی جائے گی، کل جمعرات کے روز اجتماع گاہ میں شرکاء کی آمد شروع ہو گی۔

ضلعی انتظامیہ اور تبلیغی جماعت نے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے, انتظامیہ نے موٹر سائیکلوں کیساتھ ساتھ چھوٹی اور بڑی گاڑیوں کی علیحدہ علیحدہ پارکنگ اسٹینڈ قائم کیے ہیں جبکہ سٹی ٹریفک پولیس نے ٹریفک روانی کیلئے اضافی نفری تعینات کر دی ہے۔

مزیدخبریں