گلبرگ تا موٹروے ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے کا پی سی ون تیار

10 Nov, 2021 | 11:43 AM

Sughra Afzal

جوہر ٹاؤن (درنایاب) ایل ڈی اے نے ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے کا پی سی ون تیار کرلیا، 10 کلومیٹر سے زائد کوریڈور کو چھ پیکجز میں تقسیم کردیا گیا۔

 لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے چیف انجینئر ون اسرار سعید کی نگرانی میں گلبرگ تا موٹروے ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے کا پی سی ون تیار کرلیا، ایک پیکج ایک عشاریہ 7 کلومیٹر طویل جبکہ 8 ارب سے زائد کا ہوگا، ایکسپریس وے فور، فور لین ڈیول کیرج وے ہوگی، ایکسپریس وے پر خصوصی طور پر بس لین بھی ہوگی، پی سی ون کی مجموعی لاگت 47 ارب سے زائد رکھی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی ون کی ابتدائی منظوری گورننگ باڈی اور پھر پی اینڈ ڈی سے لی جائے گی، منصوبہ بینک آف پنجاب سے قرض لے کر تعمیر کیا جائے گا جس کی فنانشل پلاننگ بھی کی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں