ملالہ یوسفزئی اور عصر ملک کے ایجاب و قبول کی ویڈیو وائرل

10 Nov, 2021 | 11:27 AM

Sughra Afzal

(مانیٹرنگ ڈیسک) نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ہائی پرفارمنس سنٹر کے جنرل منیجر عصر ملک کے ایجاب و قبول کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی اور عصر ملک کے نکاح کی تقریب برمنگھم میں ملالہ کے گھر پر ہوئی، اس مختصر سی تقریب میں دولہا دلہن کے اہل خانہ نے ہی شرکت کی، ملالہ یوسفزئی کی جانب سے اپنے نکاح کی تصاویر ٹوئٹر پر شیئر کی گئیں تو چند ہی منٹوں میں ان کے نام کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

 سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ملالہ یوسفزئی اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ہائی پرفارمنس سنٹر کے جنرل منیجر عصر ملک کے ایجاب و قبول کی ویڈیو اُن کی ’بیسٹ فرینڈ‘ کی جانب سے شیئر کی گئی ہے، جوچند  گھنٹوں میں وائرل ہوگئی، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں عصر ملک کو نکاح خواں کے  پیچھے "میں نے اسے اپنی بیوی بنایا" دہراتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔

 ویڈیو میں ملالہ یوسف زئی خوبصورت گلابی رنگ کے لباس میں ملبوس ہیں جبکہ اُن کے شوہر عصر ملک نے سیاہ رنگ کا پینٹ سوٹ زیب تن کیا ہوا ہے۔

مزیدخبریں