حمائمہ ملک کی اپینڈکس کی کامیاب سر جری

10 Nov, 2021 | 09:43 AM

Sughra Afzal

مال روڈ (سٹی42) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حمائمہ ملک نے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کردی۔

پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ حمائمہ ملک نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ حال ہی میں ان کی اپینڈکس کی کامیابی سرجری ہوئی ہے، حمائمہ ملک نے نئی زندگی ملنے پر اللہ کا شکر ادا کیا۔

اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے استنبول کے اسپتال میں 22 گھنٹے ریپچر اپینڈکس کی وجہ سے گزارے۔حمائمہ نے لکھا کہ اس سارے واقعے میں میں نے موت کو انتہائی قریب سے دیکھا ہے، میرے رب نے مجھے نئی زندگی دی ہے، مجھے دُعا کی سخت ضرورت ہے۔

اداکارہ نے ایک اور پوسٹ میں لکھا کہ نظر جان لے سکتی ہے، برائے مہربانی اپنے اور اپنے چاہنے والوں کے لیے دعا کرتے رہیں، نظر چلتا پھرتا بندہ مار سکتی ہے، پیار سے دیکھو، خدا سے ہر کسی کی خیر مانگو۔

مزیدخبریں