ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب اسمبلی ایوان قاتل قاتل کے نعروں سے گونج اٹھا

پنجاب اسمبلی ایوان قاتل قاتل کے نعروں سے گونج اٹھا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) پنجاب اسمبلی نے گستاخانہ خاکوں کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی، کسانوں کے احتجاج کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن دوسرے روز بھی آمنے سامنے ۔ایوان قاتل قاتل ، مفرور کو واپس لاؤ کے نعروں سے گونجتا رہا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس دو گھنٹے 31 منٹ کی تاخیر سے سپیکر چوہدری پرویز الٰہی کی زیر صدارت شروع ہوا، اجلاس میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف مزمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔قرارداد میں اقوام متحدہ سے توہین رسالت روکنے کے لیے قانون سازی کا مطالبہ کیا گیا-
قرارداد کی منظوری کے بعد وزیرقانون بشارت راجہ کسان رابطہ کمیٹی کے رہنما اشفاق لنگڑیال کی ہلاکت پر وضاحت کے لئے کھڑے ہوئے تو اپوزیشن اراکین نے نعرے بازی شروع کردی اور سپیکر کے ڈائس کے سامنے دھرنا دے دیا۔
اپوزیشن کے جواب میں حکومتی ارکان بھی بنچوں پر کھڑے ہوگئے۔ وزیرقانون بشارت راجہ اپوزیشن کے رویے پر جذباتی ہوگئے اور کہنے لگے کہ دیکھتے ہیں اپوزیشن آج کیسے بات کرتی ہے۔
صوبائی وزراء لیگی قیادت کے خلاف نعرے لگواتے رہے- دونوں جانب سے ایک دوسرے کے خلاف مسلسل نعرے بازی کی جاتی رہی، شور شرابے میں سپیکر اسمبلی نے اجلاس کل دوپہر دو بجے تک کے لئے ملتوی کردیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer