ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا کیسز سامنے آنے پرمعروف یو نیورسٹی بند کرنے کا اعلان

 کورونا کیسز سامنے آنے پرمعروف یو نیورسٹی بند کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی فائنل ایئر کی 3 طالبات بھی کورونا وائرس کاشکار ہوگئیں،دیگر طالبات میں خوف و ہراس پھیل گیا۔کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر سیکرٹری پرائمری ہیلتھ نے تمام میڈیکل یونیورسٹیز اور کالجز کے سٹوڈنٹس کے مفت کورونا ٹیسٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔
تفصیلا ت کے مطا بق زیادہ کورونا کیسز سامنے آنے پر طبی درسگاہ کو بند کرنے کے علاوہ قرنطینہ سنٹرز بھی قائم کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی فائنل ایئر کی 3 طالبات میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔اس کے بعد یونیورسٹی طالبات خوف و ہراس میں مبتلا ہیں۔

سیکرٹری پرائمری ہیلتھ کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے کورونا کیسز رپورٹ ہونے کے بعدتمام میڈیکل یونیورسٹیز اور کالجز میں طلبہ کی مفت سکریننگ کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ سیکرٹری پرائمری ہیلتھ نے تمام سٹوڈنٹس کے کورونا ٹیسٹ مفت کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے خبردار کیا ہے کہ جن میڈیکل یونیورسٹیز اور کالجز میں کورونا کے زیادہ کیسز رپورٹ ہو ں گے،ان کو بند کیا جاسکتا ہے،یا وہاں پر قرنطینہ سنٹرز بنائے جاسکتے ہیں۔

دوسری جا نب  پاکستان سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پے در پے حملے جاری ہیں،   پاکستان میں ایک روز میں مزید سولہ سو پچاس کیسز سامنے آگئے، وائرس نے مزید 9 زندگیوں کے چراغ گْل کردیئے، 155 مریض مختلف ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز پر ہیں، اسلام آباد میں کورونا کا پھیلاؤ 7.48 فیصد، کراچی میں 7.12 اور لاہور میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 5 اعشاریہ 37 فیصد ہوگئی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer