اداکارہ میرا کا ایک اور مبینہ فراڈ سامنے آگیا

10 Nov, 2020 | 11:05 PM

Azhar Thiraj

(زین مدنی)  اداکارہ میرا حیدرآباد میں شو آرگنائزر کے ایک لاکھ روپے اور کپڑے لے کر فرار، میرا نے 6 نومبر کو حیدرآباد میں ایک شو میں شرکت کرنا تھی لیکن منظر عام سے غائب ہوگئیں جس پر شو آرگنائزر کو چھ لاکھ روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق لالی وڈ انڈسٹری کی سکینڈل کوئین کے نام سے جانی جانے والی اداکارہ میرا کا ایک اور نیا فراڈ منظر عام پر آیا ہے جس میں وہ حیدر آباد کے ایک شو آرگنائزر سلیم گڈو کے ساتھ ہاتھ کرگئیں اور انہوں نے اس سے ایک لاکھ روپے ایڈوانس اور چند ملبوسات لےکر شوکرنے کا معاہدہ کیا لیکن شو سے پہلے ہی میرا کپڑوں سمیت غائب ہوگئیں۔

اس حوالے سے سلیم گڈو نے اپنے بیان میں کہا کہ انہیں چھ لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ میرا نے حیدر آباد میں شو کرنے کی تشہیری ویڈیو بھی بنائی جسے وہاں تشہیر کیا گیا لیکن میرا شو سے قبل ہی غائب ہوگئیں ۔ سلیم گڈو کا کہنا تھا کہ میرا کے اس رویے کی وجہ سے انہیں شدید زہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑا ہے وہ اعلی حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ ان کے نقصان کا ازالہ کروایا جائے۔  

مزیدخبریں