ہسپتالوں میں آؤٹ ڈور سروسز بند نہ کرنے کا فیصلہ

10 Nov, 2020 | 10:46 PM

Arslan Sheikh

( ریحان گل ) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت اجلاس،سرکاری ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کو ہر ممکن سہولیات دینے کی ہدایت کردی۔

سول سیکرٹریٹ میں منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن بیرسٹرنبیل اعوان، ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ ڈاکٹرآصف طفیل، وائس چانسلرکنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل، وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹرعامر زمان خان، سی ای او میو ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر اسد اسلم خان، ڈین چلڈرن ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر مسعود صادق، ایم ڈی چلڈرن ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم، ایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹریحیٰ سلطان، ایم ایس پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ڈاکٹر فرخ سلطان، چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز پی کے ایل آئی پروفیسر ڈاکٹر جاوید گردیزی، پروفیسرجاوید چوہدری، قائم مقام پرنسپل سمز پروفیسرڈاکٹر امجد، چیف کارڈیالوجسٹ پی آئی سی پروفیسر ڈاکٹر ثاقب شفیع، ایم ایس میوہسپتال ڈاکٹر طاہر خلیل، ایم ایس سروسز ہسپتال ڈاکٹرمحمد افتخار،ایم ایس پنجاب ڈینٹل ہسپتال ڈاکٹرعاصم فاروق، ایم ایس پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز ڈاکٹرعبدالرزاق، پرنسپل امیرالدین میڈیکل کالج پروفیسرڈاکٹر سردارالفرید اور وڈیولنک کے ذریعے تمام سی ای اوز اورایم ایس حضرات نے شرکت کی۔

سیکرٹری صحت بیرسٹرنبیل اعوان نے اجلاس کے دوران سرکاری ہسپتالوں میں کوروناوائرس سے نمٹنے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات، ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ ڈاکٹرآصف طفیل نے کوروناوائرس کی موجودہ صورتحال کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ 

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ کوروناوائرس کے زیرعلاج مریضوں کی معلومات حاصل کرنے کیلئے خصوصی ہیلپ لائن قائم کی جائے گی۔ سرکاری ہسپتالوں کی آؤٹ ڈور سروسز کی بندش نہیں کررہے، کورونا ایکسپرٹس ایڈوائزری گروپ کی سفارشات کے مطابق ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے۔

مزیدخبریں