(علی ساہی ) پنجاب کی جیلوں میں افسروں کی عدم توجہی کےباعث گینگز بننےلگے، ڈی آئی جیزکی انسپکشن کےدوران خطرناک اورمعمولی جرائم میں ملوث قیدیوں کواکٹھارکھنےکاانکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انسپکشن رپورٹس کے بعد آئی جی جیل خانہ جات نےقیدیوں کوکیٹگریزکےمطابق نہ رکھنےپرمتعلقہ سپرنٹنڈنٹ کیخلاف کارروائی کاعندیہ دیدیا ہے۔ خطرناک اورمعمولی جرائم میں ملوث قیدیوں کوایک ساتھ رکھنا قانون کی خلاف ورزی ہے۔
ملزموں کوکیٹگریزکےمطابق بیرکس میں بندکریں اورسماعت کے لئے عدالتوں میں علیحدہ گاڑیوں میں بھجوائے جائیں۔آئی جی جیل خانہ جات نے تمام سپرنٹنڈنٹس کومراسلہ بھجوایا ہے کہ خلاف ورزی ہوئی تومتعلقہ سپرنٹنڈنٹ کیخلاف کارروائی ہوگی۔