ٹی 20 سیریز، پاکستان نے زمبابوے کو وائٹ واش کردیا

10 Nov, 2020 | 07:35 PM

Malik Sultan Awan

(سٹی 42) پاکستان نے زمبابوے کو شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی سیریز  میں کلین سوئپ مکمل کر لیا، گرین شرٹس نے 130رنزکاہدف2وکٹوں پرحاصل کرلیا، عبداللہ شفیق نے41اورخوشدل شاہ نے36رنزکی اننگزکھیلیں، عثمان قادرنے4کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔
شاہینوں کی اونچی اڑان، زمبابوے کو آخری ٹی ٹوئنٹی معرکےمیں بھی پچھاڑ کر سیریز کلین سویپ کردی۔ زمبابوےنےپہلےکھیلتےہوئےنووکٹوں کےنقصان پر 129 رنز بنائے،  زمبابوین کپتان چیمبو چھبابا 31 اور ڈونلڈ ٹرپنو 28 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔ عثمان قادر نے مہمان ٹیم کی بیٹنگ لائن کو وکٹ پر ٹکنے نہ دیااور چار کھلاڑیوں کو چلتا کیا، عماد وسیم نے دو، محمدحسنین اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
گرین شرٹس نے 130رنزکاہدف2وکٹوں پرحاصل کرلیا،  فخر زمان ایک مرتبہ پھر بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 21 رنزبنا کر   آؤٹ ہوگئے،پاکستان کی جانب سے اپنا پہلا میچ کھلینے والے عبداللہ شفیق نے41اورخوشدل شاہ نے36رنزکی اننگزکھیلی۔

عثمان قادر کو بہترین باؤلنگ پر مین آف دی میچ اور پلیئرآف دی سیریز قرار دیا گیا۔

مزیدخبریں