چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کا انقلابی اقدام

10 Nov, 2020 | 07:18 PM

Malik Sultan Awan

(ملک اشرٖف) پنجاب بھر کی ضلعی عدالتوں کےلئے کوڈ آف کنڈکٹ جاری، عدالتوں کے دورے کے موقع پر پروٹوکول، پھولوں کی برسات اور بینڈ باجاممنوع
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس محمد قاسم خان کی ہدایت پر پنجاب بھر کی ضلعی عدالتوں کےلئے کوڈ آف کنڈکٹ جاری کردیا گیا ہے. چیف جسٹس اور ججز کی جانب سے ضلعی و تحصیل عدالتوں میں آمد کے موقع پر پھولوں کی برسات اور بینڈ باجا ممنوع قرار دے دیا.

ڈائریکٹوریٹ آف ڈسٹرکٹ جوڈیشری لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے پنجاب بھر کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ فاضل چیف جسٹس اور معزز ججز کی انسپکشن اور دورے کے موقع پر صرف متعلقہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، سینیئر ایڈیشنل سیشن جج اور سینئر سول ججز ہی استقبال و انسپکشن کروائیں گے جبکہ باقی تمام ججز عدالتوں میں کام جاری رکھی‍ں گے. مزید برآں استقبالیہ کو نہایت سادہ رکھا جائے گا اور  گلدستےکے علاوہ کسی بھی قسم کا تحفہ پیش نہیں کیا جائے گا۔

مزیدخبریں