خواجہ سراؤں کو قومی دھارے میں لانے کا فیصلہ

10 Nov, 2020 | 05:10 PM

Arslan Sheikh

( قذافی بٹ ) خواجہ سراؤں کو قومی دھارے میں لانے کی کوششیں، رواں سال خواجہ سراؤں کو تعلیمی اداروں میں ترجیحی بنیادوں پر داخلہ دینے کافیصلہ، مفت کتابیں اور فیس میں بھی خصوصی رعایت دی جائے گی۔

خواجہ سراؤں کو تعلیمی اداروں میں لانے کیلئے محکمہ ہائر ایجوکیشن نے تعلیمی اداروں میں فیس کی رعایت اور مفت کتب کی فراہمی کا اعلان کیا ہے۔ پنجاب اسمبلی  میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن نے اسمبلی کو یقین دہانی کروا دی ہے کہ ٹرانسجینڈر پرسن پروٹیکشن آف رائٹس ایکٹ 2018 کے تحت تعلیمی اداروں میں خواجہ سراؤں کو داخلے دیئے جائیں گے۔ تاہم مذکورہ بالا ایکٹ کے تحت کسی خواجہ سرا نے ابھی تک داخلہ نہیں لیا۔

ایوان کو بتایا گیا ہے کہ 2020 میں کسی نے اپلائی کیا تو ترجیحی بنیادوں پر داخلہ دیا جائے گا۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن نے تعلیمی اداروں کے داخلہ فارمز میں بھی خواجہ سرا کا الگ آپشن رکھنے کی یقین دہانی کروائی ہے اور تعلیمی اداروں میں داخلے کیلئے پرنسپلز اور وائس چانسلرز کو بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

مزیدخبریں