فیس ماسک نہ پہننےپر جرمانے کا فیصلہ موخر

10 Nov, 2020 | 03:51 PM

M .SAJID .KHAN

(قذافی بٹ/زاہد چوہدری)پنجاب حکومت کا فیس ماسک پر جرمانے کا فیصلہ موخر ، فیصلہ پنجاب میں فیس ماسک نہ پہننے پر جرمانےکا کوئی قانون موجود نہ ہونے کے باعث موخرکیا جارہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدرات کورونا کمیٹی کے اجلاس میں این سی او سی کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں سوال اُٹھایا گیا کہ فیس ماسک کی پابندی کروانے کا اختیار کس کے پاس ہو گااور پابندی کیسے کروائی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اعلی پولیس افسران کی جانب سے واضح کیا گیا کہ فیس ماسک کی خلاف ورزی پر جرمانہ کرنے کے لئےپولیس کے پاس نفری ہے نہ ضلعی انتظامیہ کے پاس اتنی افرادی قوت ،تو عمل کیسے کروایا جائے؟

ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں سوال اٹھایا گیا کہ پولیس اور ٹریفک پولیس اپنا کام کریں یا فیس ماسک پہنائیں؟ جرمانے کی رقم کس سرکاری ادارے کے اکاونٹ میں جمع ہو گی؟ اجلاس میں کہا گیا کہ بغیر ماسک والے شہریوں کو تین ماسک جرمانے کے وقت کون دے گا؟ کیونکہ پنجاب حکومت کے پاس اتنے فنڈز نہیں کہ سب کو ماسک فراہم کئےجائیں۔

واضح رہے کہ لاہور میں کورونا مزید 4 زندگیاں نگل گیا ,کورونا کے شہر میں 152 نئے مریض ہوگئے، لاہور میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 53645 اور اموات پنجاب میں کورونا وائرس کے407نئے کیسز تعداد 950 ہوگئیں. ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے407نئے کیسز سامنے آنے سے تعداد 107,329 ہوگئی۔ 

لاہور 152،راولپنڈی67،ڈیرہ غازی خان7،چکوال4،لیہ3اورملتان میں 50کیسزرپورٹ ہوئے۔گجرات 10،سرگودھا6،پاکپتن7،میانوالی9،مظفرگڑھ
3اور فیصل آباد میں 4کیسز رپورٹ ہوئے۔اسی طرحبہاولپور19،جہلم7،خوشاب13،رحیم یارخان 3،ٹوبہ7،اوکاڑہ2اور ساہیوال میں 3کیسز سامنے آئے۔

بھکر4،خانیوال 15،وہاڑی 4،چنیوٹ2،بہاولنگر5جبکہ گوجرانوالہ میں ایک کیس رپورٹ ہوا۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے تازہ اعدادو شمارکے مطابق کورونا وائرس سے مزید12ہلاکتیں جبکہ ابھی تک اموات کی کل تعداد2,420 ہو چکی ہے۔اب تک 1,689,450 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد97,651 ہو چکی ہے۔ 

مزیدخبریں