پاکستان کی مہنگی ترین شادی،ویڈیوز وائرل

10 Nov, 2020 | 03:35 PM

Azhar Thiraj

سٹی 42: پاکستان کی مہنگی ترین شادی کی ویڈیو ز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں ،ویڈیوز سامنے آتے ہی ایف بی آر بھی متحرک ہوگیا ،شادی مالکان کو نوٹس بھیج دیا۔

کہتے ہیں کہ ’’شادی ایک بار ہی ہوتی ہے‘‘ اور اس جملے کو مد نظر رکھتے ہوئے کئی تقاریب پر اتنا زیادہ پیسہ خرچ کر دیا جاتاہے کہ دیکھنے والے ششدر رہ جاتے ہیں , ایسی ہی ایک شادی چند روز قبل معروف کاروباری برینڈ جلال سنز کے بیٹے کی ماسٹرٹائلز کے مالک کی بیٹی کے ساتھ ہوئی ہے جو کہ پاکستان کی مہنگی ترین شادیوں میں سے ایک بن گئی ہے ۔

شادی کی پر وقار تقریب   میں مولانا طارق جمیل بھی شریک ہوئے جبکہ عاطف اسلم اپنی اہلیہ کے ہمراہ شادی میں آئے ۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر میں فردوس عاشق اعوان اور ابرار الحق بھی دکھائی دیئے ۔

 
  

تقریب میں شریک مہمانوں کیلئے میوز ک کنسرٹ کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان کے سب سے بڑے گلوکار ” راحت فتح علی خان “ نے اپنی آواز کے سر بکھیرے اور محفل کو چار چاند لگا دیئے ۔ یہ مہنگی ترین شادی کرنا اب ” ماسٹرز ٹائلز “ والوں کو مہنگا پڑ گیاہے کیونکہ شاہانہ خرچ کو دیکھ کر ایف بی آر حرکت میں آ گئی ہے اور ماسٹرز ٹائلز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے شادی کے اخراجات پر وضاحت طلب کر لی ہے ۔
  

گوجرانوالہ کے چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو کی جانب سے ماسٹر ٹائلز کے ڈائریکٹر شیخ محمد اقبال کو شاہانہ شادی کے پیش نظر نوٹس بھیجا گیاہے اور وضاحت مانگی گئی ہے ۔نوٹس انکم ٹیکس آرڈیننس 2001کی دفعہ 176 کے تحت ود ہولڈنگ ٹیکس معلوم کرنے کیلئے ماسٹرٹائلز کو بھیجا گیاہے اور اس کے مطابق قانونی کارروائی کی جائے گی ۔

  

شادی کی تقریب کیلئے کیٹرنگ روزا بلانکا کلب کی جانب سے کی گئی جبکہ ایونٹ پلاننگ کی ذمہ داریاں ” کے ایس سی کنسپٹ “ نے نبھائیں ، شادی کے مناظر کو عکسبند کرنے کیلئے فوٹوگرافی ” عرفان احسن “ سے کروائی گئی جبکہ تقریب میں راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم نے گانے گا کر شرکاءکو محظوظ کیا ۔

مزیدخبریں