بارش کب ہوگی؟پنجاب میں بارشوں کا سسٹم داخل ہوگیا

10 Nov, 2020 | 03:26 PM

M .SAJID .KHAN

(سعدیہ خان)لاہور کے مختلف علاقوں میں کہیں گہری اور کہیں ہلکی سموگ نےصبح سےہی فضاکوآلودہ کر دیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق فضا میں دھند نہیں دھواں اور سموگ ہے ائیر کوالٹی انڈکس 400 سے تجاوز کر گیا جبکہ پنجاب میں بارشوں کا سسٹم بھی داخل ہوچکا ہے۔

تفصیل کے مطابق لاہور کی فضا میں آلودگی کا راج برقرار ہے، صبح سے ہی دھوئیں اور سموگ نے لاہور کو لپیٹ میں لے لیا۔ پرائیویٹ سیکٹر کی جانب سے آویزاں کیے گئے مانیٹرنگ سسٹم کے مطابق لاہور کا ائیر کوالٹی انڈکس 400 سے تجاوز کرگیا جبکہ جلو، ہربنس پورہ، بند روڈ، جیل روڈ ،مال روڈ سمیت کئی علاقے آلودہ ترین قرار دیئے گئےہیں،آلودگی کے سائے اتنے گہرے ہیں کہ سورج بھی ان کی اوٹ میں چھپ گیا۔ سورج کی روشنی زمین پر نہ پڑنے کی وجہ سے پودوں کی افزائش بھی متاثر ہونے لگی۔۔
محکمہ موسمیات کےمطابق بارشوں کاسسٹم پنجاب میں داخل ہواہےجس کی وجہ سےآج بھی لاہور میں بادل آئیں گے جبکہ اس رواں ہفتےلاہورمیں ہلکی بارش کے امکانات بھی ہیں۔ دوسری جانب محکمہ ماحولیات کی جانب سے ائیر کوالٹی انڈکس کی صورتحال تسلی بخش قرار دی جا رہی جبکہ دھواں کی وجہ شہریوں کو آنکھوں میں جلن محسوس ہورہی۔

شہر میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے درجہ حرارت میں کمی ہوئی،شہر کا موسم تبدیل ہوتے ہی درجہ حرارت میں کمی واقع ہورہی ہے، درجہ حرارت کم ہوتے ہی شہر میں سموگ بھی بڑھ رہی ہے۔آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اسی طرح صبح کے وقت ہوا نمی کا تناسب 75 فیصدرہا جبکہ شام کے وقت یہ تناسب 42 فیصد تک ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو روز تک شہر کا موسم خشک رہےگا۔

مزیدخبریں