ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رقص نے پانچ لاشیں گرادیں، ڈانسر ضلع بدر

رقص نے پانچ لاشیں گرادیں، ڈانسر ضلع بدر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : محفل موسیقی میں قتل و غارت کے بعد  معروف رقاصہ  کو ضلع بدر کردیا گیا ۔

مشیر سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی خیبرپختونخوا ضیاء اللہ خان بنگش نے  ڈپٹی کمشنر کوہاٹ اور ڈی پی او کوہاٹ کو کوہاٹ کے علاقے کاغذی میں شادی کے موسیقی پروگرام میں فائرنگ کے پیش آنے والے افسوس ناک واقعہ کی تحقیقات کرنے اور ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی ہدایت کی ہے۔گزشتہ روز کوہاٹ کے علاقہ کاغزئی میں شادی کی تقریب میں پیش آنے والے افسوس ناک واقعہ میں 5 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ ضیاء اللہ بنگش  واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کے لیے ان کے گھر پہنچے۔اس موقع پر علاقہ عمائدین مشران نے معروف ڈانسر چاہت اور اس کے ساتھیوں کے خلاف بھی کارروائی کا مطالبہ کر دیا جس کی وجہ سے شادی کی اس تقریب میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔
 
نجی ٹی وی کی رپورٹ  کے مطابق مشیر سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی ضیاء اللہ خان بنگش کی ضلعی اور پولیس انتظامیہ کو اس معاملے میں ملوث ہونے پر چاہت اور ان کے ساتھیوں کے خلاف قانونی کاروائی کرنے اور معاملے میں ملوث ہونے پر مینٹینینس آف پبلک آرڈر کے تحت ضلع بدر کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہاکہ  کوہاٹ کے امن و امان کو خراب کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی کی جائےگی۔ اس سے قبل بھی معروف ڈانسر چاہت کی وجہ سے 16 جانیں ضائع ہوئیں جس کی تحقیقات کی جائیں گی۔

انہوں ںے کہا کہ آج کوہاٹ دورے کے دوران کوہاٹ کے معززین اور مشران نے مطالبہ کیا ہے ضلع میں اس قسم کے پروگرامات جن میں غیرقانونی سرگرمیاں ہوں پر مکمل پابندی عائد کی جائے جس کی وجہ سے کوہاٹ کا امن و امان اور نوجوان متاثر ہو رہے ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer