میرا نے اپنےخؒلاف لگنے والے فراڈ کے الزام کی تردید کردی

10 Nov, 2020 | 10:58 AM

NASIR AMIN

سٹی42ّ:معروف اداکارہ میرانےفراڈ کے  الزام کی ترید  کردی ، جلد ہی پریس کانفرنس میں وضاحت دینے کا اعلان کر دیاہے ۔

 
تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرا نے اپنے اوپر لگنے والے کرپشن کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میرا دامن صاف ہے، میں نے کسی کے کوئی پیسے نہیں کھائے۔ اپنے اوپر لگنے والے الزام کا جواب جلد ہی پریس کانفرنس میں دوں گی۔

یاد رہے کہ لاک ڈائون کےدوران میرا نے اپنے گھر کو شیلٹر ہوم میں تبدیل کرکے وہاں شوبز انڈسٹری کے بے گھر افراد کو پناہ دینے کا اعلان کیا تھا۔اداکارہ میرا نے کوریوگرافر اور ڈانسر لاڈا کو فیملی سمیت اپنے گھر شفٹ کرنے کے بعد خوب ”نیک نامی“ کمائی اور میڈیا کے سامنے دعوے کئے کہ کورونا وائرس کی صورتحال میں بے سہارا افراد کو گھر میں پناہ دے کر میڈیا کے ذریعے اجاگر کروایا جائے۔ تاہم میرا کے اس مبینہ فراڈ کا پول کھل گیا۔

 کوریوگرافر لاڈا نے میرا کا پول کھولتے ہوئے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔ جس میں انہوں نے کہا کہ جو شیلٹر ہوم اداکارہ میرا نے اپنے گھر میں بنایا ہوا تھاحقیقت میں ایسا کچھ نہیں ہے، یہ جعلسازی ہے۔ اداکارہ میرا نے میرے ساتھ میرےبچوں کےساتھ فراڈکیا۔بچوں کوآگےلاکراس نے امداد کے نام پر فنڈ اکھٹا کیا ہے۔ بیرون ملک امداد کے لیے فون آنے پر اداکارہ میرا ہمارے نام پر اپنا اکائونٹ نمبر لکھواتی تھی، میں سب کو بتانا چاہتا ہوں کہ میرا کا گھر شیلٹر ہوم نہیں بلکہ دھوکا دہی کا مرکز تھا، لہذا اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

واضح رہے کہ اداکارہ میرا نے کورونا وائرس کی صورتحال میں بے سہارا افراد کو گھر میں پناہ دینے کا اعلان کیا تھا۔

مزیدخبریں