(زاہد چودھری)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کی علالت کا معاملہ، جیل حکام نے جنرل ہسپتال انتظامیہ سے شہباز شریف کی کمر کی ایم آر آئی سمیت سینے اور پیٹ کے سی ٹی سکین، چیسٹ ایکسرے کیلئے انتظامات کرنے کی استدعا کردی۔
تفصیلات نیب کی حراست میں مسلم لیگ ن کے صدراور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہبازشریف کے جناح ہسپتال کے ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل بورڈ کی سفارشات کی روشنی میں کوٹ لکھپت جیل حکام نے میاں شہباز شریف کے تشخیصی ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کرلیا۔ جیل حکام کی جانب سے جنرل ہسپتال انتظامیہ کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ میاں شہبازشریف کی ای سی جی ، چیسٹ ایکسرے، سینے اور پیٹ کا سی ٹی سکین بمعہ کنٹراسٹ اور کمر کے عارضہ کی تشخیص کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی ایم آر آئی ٹیسٹ کے انتظامات کئے جائیں، مراسلے میں کہا گیا ہے کہ جنرل ہسپتال انتظامیہ ان ٹیسٹوں کیلئے تاریخ اور وقت کا تعین کرکے آگاہ کرے تاکہ ٹیسٹ کروائے جاسکیں۔
شہباز شریف بیمار، جیل حکام کا تشخیصی ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ
10 Nov, 2020 | 12:03 AM