نواز شریف کا نام تاحال ای سی ایل میں کیوں؟

10 Nov, 2019 | 08:14 PM

Arslan Sheikh
Read more!

( سٹی 42 ) سینئر اینکر پرسن نسیم زہرا کی شریف خاندان کے اہم افراد سے گفتگو ہوئی، جس میں نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سٹی نیوز کی سینئر اینکر پرسن نسیم زہرا کی  شریف خاندان کے اہم افراد سے گفتگو ہوئی، ذرائع شریف خاندان کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کا  ای سی ایل سے نام نکالنے پر نیب اور وزارت داخلہ شٹل کاک کھیل رہی ہے، 2 روز پہلے ڈاکٹرز، سرکاری میڈیکل بورڈ اور ٹیسٹ کے نتائج وزارت داخلہ کو دیئے، پہلے لگ رہا تھا کہ جلد فیصلہ ہوجائے گا، حکومت کی وجہ سے علاج میں تاخیر ہو رہی ہے۔

سروسز  ہسپتال  کے سرکاری میڈیکل بورڈ نے کہا کہ بہتر علاج امریکا میں ممکن ہے،  اب تک حکومت نے باہر جانے کی اجازت نہیں دی، حکومتی رویے سے شدید پریشان ہے، ایک بار پھر حکومت نے رات کو میڈیکل بورڈ کا اجلاس رائے کے لئے طلب کیا ہے۔

مزیدخبریں