( سعید احمد ) اے ایس ایف حکام نے لاہور سے دبئی سگریٹ کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، قطر ائیر کی پرواز سے دوحہ جانے والے مسافر کے سامان سے دوران چیکنگ 215 سگریٹ کے پیکٹ برآمد ہوئے۔
ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے قطر ائیر کی پرواز سے دوحہ جانے والے مسافر کے سامان سے دوران چیکنگ 215 سگریٹ پیکٹ برآمد کرلیے۔ مسافر ملک اقبال قطر ائیر کی پرواز کیو آر 629 سے دوحہ جا رہا تھا، اے ایس ایف سرچ کاؤنٹر پر دوران چیکنگ سامان سے بھاری مقدار میں سکریٹ پیکٹ برآمد کر لیے اور مسافر کو کسٹم کے حوالے کر دیا۔ کسٹم حکام نے سگریٹ قبضے میں لے کر مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔