علی اکبر: لیک سٹی ایم تھری ایکسٹینشن کے چار سو پلاٹ کے مالکان کو قبضہ فراہم کر دیا گیا، سی ای او لیک سٹی گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ لیک سٹی اپنے رہائشیوں کومعیاری طرززندگی فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔
لیک سٹی کے سبزہ زار میں ایم تھری ایکسٹینشن کےمالکان کومالکانہ حقوق کےتحت قبضہ دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سی ای او لیک سٹی گوہراعجاز نے خصوصی شرکت کی جبکہ تقریب میں سلطان گوہر، علی چودھری، تیمور خان، عبدالروف، حسن محمود، میجر (ر) فضل، میجر(ر) طاہر مبین، میجر(ر) فاروق خان، محمد ایوب قمر سمیت پراپرٹی ڈیلرز اور لیک سٹی کے رہائشیوں نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گوہراعجاز کا کہنا تھا کہ خوشی کی بات ہے کہ مبارک دن میں لوگوں کی امانت ان کے حوالے کی جارہی ہے۔ ایم تھری بلاک آج لیک سٹی کی بہترین لوکیشن بن چکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لیک سٹی کی سکیورٹی ٹیم تین سو لوگوں پر مشتمل ہے جس میں اضافہ کیا جا رہا ہے جبکہ سکیورٹی ایپ بھی متعارف کروائی گئی ہے جس میں رسپانس ٹائم دو منٹ سے بھی کم ہے۔
گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ گالف کلب کی ممبر شب آئندہ سال جنوری میں کھولی جا رہی ہے، لیک سٹی کے 33 پارک بھی مکمل ہوچکےہیں۔ اپنے پلاٹ کا قبضہ حاصل کرنیوالے مالکان نے بھی خوشی کا اظہارکیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنے گھرکی تعمیرکا خواب آج پورا ہوا ہے۔
لیک سٹی کیساتھ کام کرنیوالے پراپرٹی ڈیلرز کا کہنا تھا کہ لیک سٹی محفوظ سرمایہ کاری کا موقع ہے جبکہ رہائشیوں کی جانب سے لیک سٹی کو مثالی قراردیا گیا۔