( سٹی 42) سرور کائنات حضرت محمدﷺ کا یوم ولادت مذہبی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔ اہل لاہورکو سٹی نیوز نیٹ ورک کی جانب سےجشن عیدمیلادالنبیﷺ مبارک۔ بابرکت اور باسعادت موقع پر کوچہ کوچہ ،قریہ قریہ ہرسو درود و سلام کی صدائیں، عاشقان نبی ﷺ کی ریلیاں اور محافل، نعت خواں حضرات کے بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں گلہائے عقیدت، بازاروں اور شاہراہوں ، چوک اور چوراہوں پر آرائشیں محرابیں، جھنڈیوں کی بہاریں،برقی قمقموں سے سب جگمگا اٹھا۔
مصطفٰی جانِ رحمت پہ لاکھوں سلام۔۔۔شمعِ بزمِ ہدایت پہ لاکھوں سلام
مہرِ چرخِ نبوت پہ روشن درود۔۔۔۔گلِ باغِ رسالت پہ لاکھوں سلام۔
جشن عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر جلوسوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے، میلاد کمیٹی ٹاؤن شپ کےزیراہتمام بڑی ریلی نکالی گئی ہے۔ ہر طرف درود و سلام کی صدائیں اور سبز پرچموں کی بہاریں ہیں۔ شہری کثیر تعداد میں شرکت کر رہے ہیں۔ سنگھ پورہ میں بھی عاشقان رسولﷺ کی جانب سےجلوس کا اہتمام کیا گیا اور شرکا نے " لبیک یا رسول اللہﷺ" کے نعرے لگائے۔
سکونِ قلب ملا ،،،،،،،، لذتِ حیات ملی
درِ حبیب ﷺ ملا تو ساری کائنات ملی
صوبائی دارالحکومت میں عید میلاد النبیﷺ کے موقع پرتوپوں کی سلامی سے دن کا آغاز ہوا۔محفوظ شہید گیریژن میں پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے اکیس توپوں کی سلامی دی اور اس موقع پر پاک فوج کے جوانوں نے اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کےفلک شگاف نعرے بھی لگائے۔توپوں کی سلامی کے بعد ملکی سلامتی کے لیے دُعائیں بھی کی گئیں۔سلامی کے موقع پر پاک افواج کے اعلیٰ افسران بھی شریک ہوئے۔
گڑھی شاہومیں واقع آل پاکستان سگریٹ اینڈپان ایسوسی ایشن کےہیڈآفس میں عیدمیلاد النبیﷺ کےموقع پرخصوصی ناشتہ کا اہتمام کیا گیا اور ناشتہ میں بونگ پائے ، حلوہ پوڑی ، قیمہ والےنان اورکشمیری چائےسےشہریوں کوناشتہ کرایاگیا۔ صدرآل پاکستان پان اینڈ سگریٹ ایسوسی ایشن محمدوسیم کا کہناتھاکہ نبی کریم ﷺ کی ولادت وباسعادت کی خوشی میں ہرسال غریب اورمسکین افراد کیلئے وسیع ناشتہ کااہتمام کرتے ہیں۔
شاہدرہ ٹاؤن میں جشن عید میلاد النبی کی مناسبت سے نکالا گیا۔ جلوس میلاد چوک سے شروع ہوکر برکت ٹاؤن، بیگم چوک، مصطفی چوک سے ہوتا ہوا شاہدرہ چوک پر اختتام پذیر ہوا ۔ اس موقع پر علامہ نوازجلالی، حافظ عمیر رضوی، حافظ عمر، قاری ظہور، حافظ ناصر قادری، قاری ظہورچشتی سمیت عاشقان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کثیر تعداد موجود تھی اور شرکاء سرکار کی آمد،مرحبامرحبا کے نعرے بلند کررہے تھے۔
ماہ ربیع الاول کےآغازسےہی شہرکےمختلف مقامات پرشروع ہونیوالالنگرخانوں اورشیرینی کی تقسیم کاسلسلہ جاری ہے۔ 12 ربیع الاول کی مناسبت سےگلبرک تھری میں اولڈ ایج ہوم اور آرفن ایج سمیت شہریوں کیلئے لنگر و نیاز اورناشتوں کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پراولڈ ایج ہوم ، یتیم اور ناداربچوں سمیت اہل علاقہ کی بڑی تعدادنے شرکت کی اور ناشتےمیں حلوہ پوری، پٹھورے، سبز چائے اورسمیت روایتی کھانوں سے تواضح کی گئی۔
اجتماعی ناشتے میں بچے،جوان، مرد ، خواتین، بڑےسبھی شامل تھے جبکہ اس موقع پرمحفل حمدو نعت کا سلسلہ بھی جاری رہا۔
جشن عید میلادالنبیﷺ کی خوشی میں ٹاون شپ مین مارکیٹ کی جامعہ مسجد المدینہ سے مرکزی میلا د کونسل کے زیر اہتمام نکلنے والا میلا د النبی کا جلوس ٹاون شپ کے تمام بازاروں، جوہر ٹاون، گرین ٹاون اور قائد اعظم انڈسٹریل ایریا سے ہوتا ہوا ٹاون شپ مین مارکیٹ پہنچ کر ختم ہو ا۔ جلوس کے آغاز پرمعروف نعت خواں حضرات نےبارگاہ رسالت مآب ﷺ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا ،،علمائےکرام نےمکی مدنی آقا کی شان بیان کی۔
جلوس کےدوران فضامرحبایا رسول اللہ ،لبیک یارسول اللہ کےنعروں سےگونجتی رہی اور شہریوں کی بڑی تعدادنےجگہ پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکےشرکاء کا استقبال کیا۔ جلوس کےراستوں میں شرکامیں لنگرتقسیم کرنےکیساتھ ساتھ شہریوں کی جانب سے جوسزاورکھانے پینے کی مختلف اشیا تقسیم کی جاتی رہیں۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات، عالم اسلام کیلئےرحمت کاباعث ہے اور عاشقان رسول ہرسال نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کاجشن اپنےاپنےاندازمیں مناکران سےاپنی عقیدت کااظہارکرتےہیں۔ جلوس کےاختتام پراُمت مسلمہ کےاتحادو اتفاق اورکشمیرکےمسلمانوں کی آزادی کیلئےخصوصی دعاکی گئی ۔