(قیصرکھوکھر) سیکرٹری ایکسائز وجیہ اللہ کنڈی نے کہاہے کہ پنجاب میں بھی اینٹی نارکوٹکس فورس بنائی جائے گی، نئی فورس محکمہ پولیس کے ماتحت وفاقی نارکوٹکس فورس کی طرز پر صوبے میں کام کرے گی۔
سٹی42 سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری ایکسائز وجیہ اللہ کنڈی نے کہاکہ اے این ایف کی طرز پر پنجاب میں بھی ایک اینٹی نارکوٹکس فورس قائم کی جا رہی ہے جس کا مسودہ قانون تیار کر کے محکمہ قانون کو ارسال کر دیا گیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہر ڈویژن کی سطح پر اینٹی نارکوٹکس تھانے قائم کیے جائیں گے اور ڈی جی رینک کا افسر اس فورس کا سربراہ ہوگا اور اس ڈی جی کے پاس آئی جی کی سطح کے اختیارات ہونگے۔
سیکرٹری ایکسائز نے کہا کہ منشیات کی برآمدگی پر سزا سات سال رکھی گئی ہے اور ایک لاکھ تک جرمانہ ہوگا،یہ فورس صوبہ بھر میں منشیات کی روک تھام کے لئے کام کرے گی۔