ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرتا ر پور راہداری سے پوری دنیا میں پاکستان کا سوفٹ امیج اجاگر ہوا ہے: شوبز شخصیات

City42
کیپشن: City42
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی ) شوبز شخصیات نے سکھوں کو اپنے سب سے اہم مذہبی مقام تک بآسانی رسائی دینے کیلئے کرتار پور راہداری منصوبے کی تکمیل پر حکومت پاکستان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن کیلئے پاکستان کے اقدامات قابل تعریف ہیں.

  بھارت بھی کئی ماہ سے کشمیر میں جاری کرفیو کو ختم کر کے خیر سگالی کا پیغام دے ،اداکارہ ثنا، احسن خان، مدیحہ شاہ، ریشم،  سائرہ نسیم، معمر رانا، ہمایوں سعید، عاطف اسلم ، عطا اللہ عیسی خیلوی، میگھا، لائبہ علی، ساحر علی بگا،ماہ نور، امانت چن اور دیگر نے اپنے بیانات میں کہا کہ کرتا ر پور راہداری سے پوری دنیا میں پاکستان کا سوفٹ امیج اجاگر ہوا ہے۔

  سکھوں کی جانب سے اس منصوبے کی تکمیل کی وجہ سے پوری دنیا میں پاکستان کی مثبت تصویر پیش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے او رانہیں کسی لمحے تنہا نہیں چھوڑیں گے،  انشا اللہ کشمیریوں کی جدوجہد ضرور رنگ لائے گی اور انہیں بہت جلد حق خود ارادیت ملے گا۔

Shazia Bashir

Content Writer