ای چلاننگ، محکمہ ایکسائز نے بڑا فیصلہ کرلیا

10 Nov, 2018 | 09:28 PM

Shazia Bashir

علی ساہی: محکمہ ایکسائز کا سیف سٹی کے بہانے ختم کرنے کا فیصلہ، بیک اپ ڈیٹا کی بجائے گاڑیوں کے ریکارڈ تک آن لائن رسائی دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ہر روز سیف سٹی حکام کی جانب سے یہ بیانات سامنے آتے ہیں کہ ایکسائز کے ڈیٹا میں ایڈریس کے مطابق چالان ڈلیور نہیں ہو رہے، جس کی وجہ سے ہزاروں کی تعداد میں چالان واپس آرہے ہیں۔ محکمہ ایکسائزکی جانب سے سیف سٹی کو موٹرز کے ڈیٹا تک آن لائن رسائی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کا مقصد ای چالان کو گاڑی کے اصل مالک تک پہنچانا ہے۔

اسی حوالے سے ڈی جی ایکسائز اکرم اشرف گوندل کا کہنا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر صوبے بھر میں گاڑیاں ٹرانسفر ہوتی ہیں جس کی وجہ سے ایڈریس تبدیل ہوتے رہتے ہیں، آن لائن رسائی ای چالاننگ موثر بنانے میں مفید ثابت ہوگی۔  

گاڑیوں کے ریکارڈ تک آن لائن رسائی سے حیلے بہانے ختم ہو جائیں گے کہ سسٹم میں ٹھیک ایڈریس موجود نہیں، اس سے پہلے سیف سٹی کو اپ ڈیٹ ڈیٹا فراہم کیا جاتا ہے۔

مزیدخبریں